حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کردیا

حکومت نے پٹرول مزید مہنگا کردیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) حکومت کے جانب سے پٹرول مزید مہنگا کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 142 روپے 62پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 6.27روپے اضافے سے 116روپے 53پیسے ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.72روپے اضافے سے114.07 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بھارت میں فی لیٹر پیٹرول 250روپے ہے۔ بنگلہ دیش میں پیٹرول 200 اور پاکستان میں 138روپے فی لیٹر ہے۔ آج پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے سستا ہے۔ ہمارا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی۔ ایک سال میں پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال 16 اکتوبر کو پیٹرول 103 روپے 97 پیسے فی لیٹر تھا، ایک سال میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 33 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک سال میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہوا. یک سال میں مٹی کا تیل 44 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا جبکہ 16 اکتوبر 2020 کو مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر تھا، ایک سال میں لائٹ ڈیزل 45 روپے 49 پیسے مہنگا ہوا، گزشتہ سال لائٹ ڈیزل اکتوبر میں لائٹ ڈیزل فی لیٹر 62 روپے 86 پیسے کا تھا.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔