پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے05 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے05 نومبر 2021
ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے، کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی کا مسئلہ ہے، پہلے پیٹرول اور تیل کی قیمت نیچے گرگئی، اب دگنی ہوگئی، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں خطہ میں سب سے سستا پیٹرول آج پاکستان میں ہے. حکومت نے رات گئے عوام پر پٹرول بم گرادیا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافہ،پٹرول8 روپے3 پیسے بڑھ کر 145 روپے 82 پیسے فی لٹرہوگیا،ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے14 پیسے مہنگا،نئی قیمت142 روپے 62پیسے ہو گئی شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کو ظالمانہ اقدام قراردے دیا،کہا ظالم حکمرانوں نے ایک بار پھر غریب کش اقدام کیا،پاکستان میں اس کی مثال نہیں ملتی، موجودہ حکومت نے نالائقی، نااہلی، اور کرپشن کی ہرحد پار کردی وزیراعظم نےقوم کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آگاہ کیاتھا، وفاقی وزیر اسد عمرکہتے ہیں6ماہ کےدوران ٹیکسز میں 450 ارب روپے کمی کی گئی، آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ ہونےجارہاہے، آئی ایم ایف نےکہا ہےکہ قیمتوں میں اضافہ ضروری ہے اپوزیشن کامہنگائی کیخلاف پلےکارڈ اٹھاکرقومی اسمبلی میں احتجاج، خواجہ آصف بولے کہاں ہےوہ شخص جوکنٹینرپرچڑھ کرلوگوں کوسبزباغ دکھاتاتھا، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں، 20ارب ڈالرکہاں گئے،ایک کروڑنوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں گئے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔