پٹرول بم پھینکنے کے بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے

پٹرول بم پھینکنے کے بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے
پبلک نیوز: عوام کو راتوں رات پیٹرولیم قیمتیں بڑھانے کے بعد مہنگی بجلی کا شاک بھی لگا دیا گیا ، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی. نیپرا کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے بجلی مہنگی نہیں ہو گی. 200 سے زائد یونٹ کےاستعمال پرگھریلوصارفین کیلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی ہوگی جبکہ کمرشل، صنعتوں اور باقی شعبوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 39 پیسے اضافہ ہوگا. نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ بنیادی ٹیرف میں کیا گیا ہے اور اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے ہو گا. اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے ہوگا. اضافے سے حکومت کو سالانہ 135ارب روپے حاصل ہوں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔