کرکٹ میں بہتری کیلئے معاشی طور پر مزید مضبوط ہونا ہے: رمیز راجہ

کرکٹ میں بہتری کیلئے معاشی طور پر مزید مضبوط ہونا ہے: رمیز راجہ
کراچی(پبلک نیوز) رمیز راجہ نے کہا ہے کرکٹ میں بہتری کیلئے معاشی طور پر مزید مضبوط ہونا ہے. چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ کرکٹ کی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنا ہوگا،کچھی کرکٹ کے لئے مضبوط فنانشل سسٹم ضروری ہے،ورلڈ کپ کے لئے بہترین اسکواڈ لانے کی کوشش کررہے ہیں. انہوں نے کہا میری دلچسپی ہے کہ دنیا بھر میں جیسی لیگ ہو ویسے کرکٹ ہو، مئی جون اور جولائی میں ہم سرد علاقوں میں کرکٹ شروع کرنا چاہتے ہیں، لاڑکانہ سے ہمیں اچھا ٹیلنٹ ملا ہے، اندرونی علاقے میں جاکر وہاں کے مسائل بھی دیکھنا ہے. انہوں نے کہا ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کتنا ٹیلنٹ موجود ہے، اکانومی کو بڑھانا ہے جسکے لیے پلاننگ ضروری ہے، اسکول اور کالجوں کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ بھی اچھی نہیں ہے، کرکٹ میں انفرااسٹرکچر کو بہتر کرکے ٹیم کی شکل بہتر ہوگی ، کرکٹ ٹیم مضبوط ہوگی تو ہر جگہ احترام کیاجائے گا، کرکٹ کے معاملے میں دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود کو مضبوط کرنا ہوگا. رمیز راجہ نے کہا ہماری کرکٹ آئی سی سی کی فنڈنگ سے چل رہی ہے، آئی سی سی نے فنڈنگ کم کردی تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، قومی کرکٹ کونمبرون بنانےکیلئےکام کریں گے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔