اسلام آباد(پبلک نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پنڈورا پیپرز میں شامل تمام افرادکے خلاف کارراوئی کا مطالبہ،کہا قوم جاننا چاہتی ہے کہ 700 پاکستانی کون ہیں ؟ ان افراد کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو نواز شریف سے روا رکھا گیا، آج تک نیب سوائے نواز شریف کے کسی سیاسی شخص کو سزا نہیں دے سکی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاناما لیکس میں نواز شریف کا نام نہیں تھا مگر اس پر جے آئی ٹی بنی، آج بھی ماضی کی طرح تحقیقات ہونی چاہئیں۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک آرڈیننسز پر چل رہا ہے،حکومت اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بجائے چئیرمین نیب کی مدت میں توسیع کے لئے آرڈیننس لانے کو تیار بیٹھی ہے.