پیپلزپارٹی نےآرڈیننس لانے سےمتعلق حکومتی فیصلہ مستردکردیا

پیپلزپارٹی نےآرڈیننس لانے سےمتعلق حکومتی فیصلہ مستردکردیا
پیپلزپارٹی کا چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس لانیکا فیصلہ مسترد کراچی ( پبلک نیوز) پیپلزپارٹی نے حکومت کا چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس لانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس لاکر حکومت نے پارلیمان کو غیر فعال بنا دیا کیا چیئرمین نیب کا تقرر اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اب آرڈیننس لایا جائیگا؟ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی شرط سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت خود معاملے کو دیکھیں اور آرڈیننس کے اوپر آرڈیننس کے اجراء کے سلسلے کو روکیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمان میں آرڈیننس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ نیب کے تقرر سے متعلق قانون بڑا واضح ہے۔ حکومت شرائط رکھنی کی بجائے پارلیمانی روایت کے تحت مذاکرات کرے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔