آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مدت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے پہلے غیر رسمی گفتگو کی ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج سیاست سے دور ہیں اور رہیں گے، مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جاؤں گا، اپنے وعدے کے مطابق دوسری 3 سالہ مدت پوری کرنے پر گھر چلا جاؤں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے تمام طبقات کی ترجیح ہونا چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی،مضبوط معیشت کے بنا سفارتکاری بھی ممکن نہیں ہے۔