پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی

پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد : افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ان اشیا ء میں ٹائرز، چائے پتی، کاسمیٹکس ، بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر وغیرہ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کےتحت پاکستان سے دو سو بارہ اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگادی۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ایس آر او جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جن اشیاء پرپابندی لگائی گئی ہے ان میں کپڑے کی سترہ اقسام شامل ہیں جوافغانستان نہیں لے جاسکتے جبکہ ہرطرح کے ٹائرز اور تین قسم کی چائے پتی پر بھی پابندی ہوگی۔ ہرطرح کی کاسمیٹکس اورٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی درجنوں اقسام کی اشیاء پربھی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ بادام ، تازہ پھل، فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈیشنر، جوسراور مکسر بلینڈر سمیت دیگراشیاء بھی افغانستان نہیں لے جاسکیں گے۔ پورٹس پر پڑے سامان اور عالمی امداد کے ذریعے آنےوالے اشیاء پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔