اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں مہلک کورونا وبا سے مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کی شاندار لاک ڈاؤن حکمت عملی کی وجہ سے کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے چھ فیصد کے قریب رہی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 57ہزار 908 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں افسوسناک طور پر 2 ہزار 940 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.4 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 2 ہزار 940 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے، جبکہ اس وقت ایک بھی کورونا کا مریض خطرناک حالت میں نہیں ہے، جب کہ اس وقت ملک بھر میں 3 ہزار 747 افراد کورونا میں مبتلا ہیں، این سی او سی کی طرف سے ملک بھر میں یہ ہدایات کی جا رہی ہیں کہ فوری طور پر کورونا کی ویکسین لگوائی جائے۔