ویب ڈیسک: سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا ایک ایسا خبط بن چکا ہے جس میں تقریباً سوشل میڈیا سے جڑا ہر شخص ہی مبتلا ہے۔ بلاشبہ شہرت سبھی کو چاہیے ہوتی ہے مگر ایسا بھی کیا کہ انسان ہر حد ہی پار کر دے۔ ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر نے اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے خود اپنی ہی تدفین کرا لی۔ یہ تدفین انھوں نے اپنے مداحوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کی غرض سے کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ یوٹیوبر اسٹار محمد بہجیجک کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اپنے آپ کو قبر کے اندر دفن کریں گے، یہی نہیں بلکہ قبر کے اندر کچھ گھنٹے بھی گزاریں گے۔ اس سارے عمل کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ اس مقصد کے تحت تیار ہونے خصوصی تابوت پر 20ہزار لیرا کا خرچہ آیا۔ جس کے بعد یوٹیوبر نے قبر کے اندر چھ گھنٹے گزارے۔ اس دوران ایک ایمبولینس اور میڈیکل وہاں موجود رہی تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ محمد بہجیجک اپنے اس سٹنٹ کامیاب رہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔