بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے 15 ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ، ذرائع

بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے 15 ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی پی پیز کے 15 ارب سے زائد استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کیجانب سے بجلی بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کردیا گیا ہے، رواں مالی سال کیلئے آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے 15 ارب سے زائد اضافی رکھے گئے تھے، آئی پی پیز کیلئے مختص اضافی رقم کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کیلئے مختص کی جائے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارت خزانہ حکام دوبارہ بات کریں گے، نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے آؤٹ ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔