ویب ڈیسک: لاہور میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 23 سالہ خاتون کو لاہور جنرل ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ خاتون میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں۔ جس کے بعد انہیں اسپتال لایا گیا تھا۔
خاتون کو ہسپتال کے ہائی ڈیپ ڈینسی یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ خاتون کا منکی پاکس کا ٹیسٹ نیگٹو آیا ہے۔