الیکشن کے بعد نواز شریف چپ ہیں کیونکہ وہ نتائج کی حقیقت جانتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

الیکشن کے بعد نواز شریف چپ ہیں کیونکہ وہ نتائج کی حقیقت جانتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم  اور عوام پاکستان پارٹی کے کنوینیئر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد نواز شریف اس لیے چپ ہیں کیونکہ وہ  اس الیکشن کے نتائج کی حقیقت جانتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عوام پاکستان پارٹی کے کنوینیئر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  یہ بہت بڑا جھٹکا ہے نواز شریف کی  پارٹی کیلئے کہ وہ جماعت جو 60 سے 80 سیٹوں سے شروع کرتی تھی بہت نیچے چلی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اس تنزلی کی وجہ یہ ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دو کی بات سے ہٹ گئے ہیں اور اقتدار کو عزت دی جس کے بعد لوگ ان کی حمایت سے ہٹ گئے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کے تحت آرمی چیف  خود سے تو ایکسٹینشن  نہیں لے سکتے اگر حکومت دینا چاہے تو دے سکتی ہے لیکن یہ عمل ہمیشہ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ چاہے کسی بھی ادارے میں ایکسٹینشن ہو۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ  وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فوری بعد الیکشن کے حامی تھے مگرجماعت نے فیصلہ کیا اور کارکردگی کا بیانیہ خراب ہوگیا، کیونکہ 16 ماہ میں کام نہیں ہوسکا اور آئین کے حق میں جانے کا بیانیہ بھی عمران خان کے پاس چلا گیا۔

Watch Live Public News