پائلٹ غلطی سے زیر تعمیر ایئر پورٹ پرلینڈ کر گیا

پائلٹ غلطی سے زیر تعمیر ایئر پورٹ پرلینڈ کر گیا

ویب ڈیسک: خبر رساں ادارے اے ایف پی کےمطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت اڈیس ابابا سے زامبیا جاتا ہوا ایتھوپین ایئر لائن کا ایک کارگو طیارہ غلطی سے ایک ایسے ہوائی اڈے پر اترا جو ابھی زیر تعمیر ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مستقل سیکریٹری میشیک لانگو نے کہا کہ پائلٹ غلطی سے کاپربیلٹ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا تھا جو تاحال زیر تعمیر ہے۔ لانگو کا اے ایف پی سے بات چیت میں کہنا تھا کہ لینڈنگ سے قبل پائلٹ کی جانب سے راڈار سے رابطہ قائم کیا گیا تاہم اسے جواب دیا گیا کہ 'ہم آپ کو نہیں دیکھ سکتے'۔

لانگو نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کا نقصان نہیں ہوا، تفتیش کار اس واقعے پر جلد ایک جامع رپورٹ جاری کریں گے۔ بعدازں پائلٹ نے ایک اور پرواز میں طیارے کو اپنی اصل منزل تک پہنچایا۔ ایتھوپین ایئر لائنز نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیمبیائی حکام کے تعاون سے تفصیلات کی چھان بین کی جارہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پائلٹوں کو نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا تھا اور یہ واقعہ اس لیے ہوا کہ دونوں ایئرپورٹ ایک دوسرے کے قریب ہی واقع ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے نئے ہوائی اڈے کا افتتاح گزشتہ سال کے وسط میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے وبائی صؤرتحال اختیار کرنے کے بعد اس میں تاخیر ہوئی۔ 397 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار ہونے والے اس ایئر پورٹ میں جہازوں کی آمد ورفت کے لیے زیادہ گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس کا رن وے 3500 میٹرز پر محیط ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔