کراچی (پبلک نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت نے کورونا ویکسینز سے متعلق تفصیلات جمع کرا دیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے ویکسینیشن کیلئے 150 ملیں ڈالرز مختص کردیئے ہیں۔ جون سے دسمبر 2021 تک 20 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوجائے گی۔ 25 لاکھ 60 ہزار ویکسین موصول ہوچکی ہیں۔تحریر جواب میں بتایا گیا ہے کہ ورلڈ بینک اور ایشیا ترقیاتی بینک سے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔ مزید 85 لاکھ ویکسینز اپریل اور مئی میں آجائیں گی۔ اب تک ساڑھے 8 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔