روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

روسی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پبلک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ائرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔تفصیلات کے مطابق روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف کل وزارت خارجہ تشریف لائیں گے۔ وزارت خارجہ میں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف روسی وفد کی قیادت کریں گے۔ ان مذاکرات میں کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی وزیر خارجہ، وزیر اعظم عمران خان و دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔