عمران خان کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا

عمران خان کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، اس کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بغاوت میں 30 سیکنڈز لگے تو اس کے تدارک میں بھی 30 سیکنڈز لگنا چاہئیں، انصاف میں تاخیر انصاف فراہم نہ کرنے کے مترادف ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ہفتوں کے آئینی بحران کے بعد آج پنجاب میں ڈپٹی اسپیکر کو وزیراعلی کے انتخاب کے دن اسمبلی سے باہر نکال دیا گیا،عوامی نمائندوں کے ایوان کے اطراف خاردار آہنی تاریں لگادی گئیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آخری مایوس کن اقدامات اب اسے بچا نہیں سکتے، اس کی حکومت جاچکی، سلیکٹڈ راج کا خاتمہ ہوگیا،کیسے عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے لایا گیا اور کیسے بھاگتے ہوئے اس نے آئین کو پامال کیا، عوام یہ دیکھ رہے ہیں اور تاریخ میں یہ سب لکھا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔