اسلام آباد: قومی اسمبلی نے فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ کا پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التواء سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا۔ قومی اسمبلی میں نے اس فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کرلی ہے۔ قرار داد کا متن ہے کہ عدالتی فیصلے کو پارلیمنٹ مسترد کرتی ہے،خلاف قانون اور آئین فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا جائے،ایوان کوسیاسی معاملات میں بے جا عدالتی مداخلت پر تشویش ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ ایوان وزیر اعظم اور کابینہ کو خلاف آئین فیصلے پر عمل نہ کرنے کا پابند کرتا ہے۔حالیہ اقلیتی فیصلہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر رہا ہے،ایوان سیاسی استحکام کیلئے ایک وقت ہی عام انتخابات کو مسائل کو حل سمجھتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اس پر نظر ثانی کرے۔