لاس اینجلس میں 30 ملین ڈالر کی چوری

theft in los angeles
کیپشن: theft in los angeles
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکی ریاست کیلے فورنیا کے لاس اینجلس شہر میں چوروں نے ایک تجوری میں رکھے 30 ملین ڈالر پر ہاتھ صاف کر دیا اور دوسرے دن تک اس چوری کی کسی کو بھنک تک نہیں لگی۔

 مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اور وفاقی تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

کے اے بی سی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق یہ چوری ایسٹر کے دن اتوار کو سان فرنانڈو ویلی کے مضافاتی علاقے سلمار میں گارڈا ورلڈ میں ہوئی۔ 

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوری کی اس واردات کے بارے میں لوگوں کو پیر  کی صبح  پتہ چلا۔ معروف مقامی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ شہر میں اب تک کی سب سے بڑی نقدی چوری کی وارداتوں میں سے ایک ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پورے علاقے کے تاجروں سے نقدی جمع کرکے یہاں رکھی گئی تھی۔ چوروں کو اس کا پورا علم تھا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں اس سے قبل کیش ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات 12 ستمبر 1997 کو ہوئی تھی، جس میں چوروں نے 18.9 ملین روپے لوٹے تھے۔