ڈولفن اہلکار کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی

ڈولفن اہلکار کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی
کیپشن: Rape
سورس: web desk

ویب ڈیسک: راولپنڈی میں تعینات ڈولفن اہلکار کی خاتون کے ساتھ زیادتی، راولپنڈی کے ڈالفن فورس کے اہلکار کے خلاف شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاون میں درج کیا گیا ، ڈالفن اہلکار اسلحہ کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،

 مقدمہ میں کہا گیا کہ ملزم تصور ستی متاثرہ خاتون کو شادی سے پہلے اود بعد میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں، ملزم نے وڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر 2 لاکھ روپے بھی وصول کیے۔

ڈالفن اہلکار جان سے مارنے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، خاتون سے زیادتی کے واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغرنے نوٹس لیتے زیادتی کے واقعے میں ملوث ڈالفن اہلکار تصور کو معطل کر دیا  جبکہ اہلکار کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

Watch Live Public News