ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
کیپشن: Lailatul Qadr
سورس: web desk

(حیدر منیر) ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ، ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں حصوصی عبادات کی جا رہی ہے۔

مانگ لو مانگ لو چشم تر مانگ لو ، مانگنے کا مزہ آج کی رات ہے ، ماہ صیام کی ستائیسویں شب میں ملک بھر میں کی مساجد اور گھروں میں حصوصی عبادات کی جا رہی ہے ، اس شب کی اہم نسبت یہ بھی ہے کہ اس رات کو دنیاے انسانیت کو قران پاک کا عظیم تحفہ دیا گیا ، دوسری نسبت آخری عشرے کی پانچ طاق راتوں میں سے ایک ایسی رات ہے جیسے اللَہ تعالی کی طرف سے تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ، جس کی فضیلت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے 
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی  27 ویں شب کو ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کی گئی ، مساجد میں صلوٰۃ تسبیح کا اہتمام بھی کیا گیا اور  علمائے کرام نے اپنے خطبات میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی، اس موقع پر مساجد کو برقی قممو سے بھی سجایا گیا 

پاکستان کا قیام بھی   شب قدر‘ جمعتہ الوداع ماہ رمضان المبارک 1368ھ بمطابق 14 اگست 1947ءعمل میں آیا۔

پولیٹیکل رپورٹر