عمران خان کیخلاف ملک بھر درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

عمران خان کیخلاف ملک بھر درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: عمران خان کیخلاف ملک بھر درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق  وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی الگ الگ رپورٹس سامنے آگئیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 188 تک پہنچ گئی۔

 پنجاب میں 99, خیبرپختونخواہ 2, اسلام آباد 74,ایف آئی اے مقدمات / انکوائریز 7 , نیب 3 اور ایک توشہ خانہ فوجداری کیس بھی شامل ہے۔ 

سائفر عدت کیس یا اس کے علاوہ وہ کیسز جن میں بریت ہو چکی وہ اس میں شامل نہیں.

رپورٹ وزارت داخلہ  کے مطابق پنجاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں،خیبرپختونخواہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔ 

اسلام آباد پولیس کی رپورٹ  کے مطابق اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 76 مقدمات درج ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 7 مقدمات / انکوائریز زیر التوا ہیں۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق نیب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 3 مقدمات زیر التوا ہیں۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل زیر التوا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر اکتوبر،نومبر اور دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News