کوئٹہ سے پشاور کیلئے 12سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز

کوئٹہ سے پشاور کیلئے 12سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز
کوئٹہ ( پبلک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے کوئٹہ سے پشاور کے لئے بارہ سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک تقریب میں فیتہ کاٹ کر کوئٹہ سے پشاور پرواز کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں جی ایم پی آئی اے بلوچستان بلال افضل، پی ایس ایم لودھی محمد، سی ایس او اے ایس اف منصف گل، ٹرمینل مینجر سول ایوی ایشن سہیب احمد اور دیگر اعلئ حکام بھی موجود تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشری رند کا کہنا تھا کہ 12 سال کے بعد قومی ایرلائن کا کوئٹہ سے پشاور پروازوں کا دوبارہ آغاز وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ کوئٹہ سے پشاور پروازوں کے آغاز سے نہ صرف دونوں صوبوں کے درمیان عوام لو سفری سہولیات کی فراہمی بلکہ کاروباری اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ جی ایم پی آئی اے بلال کا کہنا تھا کہ ابتدا میں کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ ہفتہ میں دو پروازیں جمعہ اور منگل کو ہونگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔