شعیب اختر کا 8 گھنٹے طویل آپریشن، مداحوں سے دعا کی اپیل

شعیب اختر کا 8 گھنٹے طویل آپریشن، مداحوں سے دعا کی اپیل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ اسٹار شعیب اختر کو گُھٹنے کے آپریشن کے لئے آسٹریلیا کے ایک ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ شعیب اختر نے ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی اور آگاہ کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لئے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی۔ اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لئے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔ شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ شعیب اختر کے گھٹنوں کے ٹشوز اور ہڈیاں متاثر ہوئی ہیں جس کے بارے میں وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتاتے رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔