انعام بٹ نےاپنا میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا

انعام بٹ نےاپنا میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں قومی پہلوان انعام بٹ نے کہا ہے کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ انعام بٹ نے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا۔ واضح رہے کہ یکم اگست کو لسبیلہ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں کور کمانڈر کوئٹہ اور ڈی جی کوسٹ گارڈز سمیت 6 افسران اور اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔