95 کروڑروپے کی لاگت سے زیر زمین واٹر ٹینک بنایا جائے گا‘ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال

95 کروڑروپے کی لاگت سے زیر زمین واٹر ٹینک بنایا جائے گا‘ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال
سورس: Google

ویب ڈیسک: نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کی نکاسی آب  کے مسلے کے حل کے لیے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی صدارت اہم اجلاس کیا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم  اور ڈپٹی ڈائریکٹرپلاننگ طارق خانزادہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر نے بھی اجالس میں  شرکت کی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے  کہا کہ 95کروڑ روپے کی لاگت سے واسا کے ساتھ مل کر زیر زمین واٹر ٹینک بنایا جائے گا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے این او سی جاری کر دیا ہے۔ 

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کہا کہ زیر زمین واٹر ٹینک کا بارشی پانی گراونڈز کی دیکھ بھال کے لئے استعمال ہو گا، 20اگست کو سکیم کا ٹینڈر کھولا جائے گا،15جنوری 2025سے پہلے سکیم مکمل ہو گی۔

اجلاس میں  ڈائریکٹر واسا محمد عثمان بابر نے کہا کہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دیرینہ مسلہ حل ہو جائے گا۔

Watch Live Public News