پیرس اولمپکس: سویڈن کے  سٹار پول والٹر مونڈو نے9ویں مرتبہ عالمی ریکارڈ توڑ پر گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس اولمپکس: سویڈن کے  سٹار پول والٹر مونڈو نے9ویں مرتبہ عالمی ریکارڈ توڑ پر گولڈ میڈل جیت لیا

(ویب ڈیسک ) سویڈن کے سٹار پول والٹر مونڈو ڈوپلانٹس نے 9ویں مرتبہ عالمی ریکارڈ توڑ کر پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت کر کھیل میں اپنی مہارت کو ایک مختلف سطح پر پہنچا دیا۔

مونڈو ڈوپلانٹس پیر کو اپنی تیسری کوشش میں 6.25 میٹر کا فاصلہ طے کرکے انسانی حدود کو عبور کیا۔ اس کے عالمی ریکارڈ اور غلبہ نے یہ بھی ظاہر کیا کہ وہ اس ایونٹ کے غیر متنازعہ بادشاہ ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ پہلی یا دوسری بار نہیں ہے کہ اس نے عالمی ریکارڈ پول والٹ کو توڑا ہو۔ سویڈش کھلاڑی نے 8 فروری 2020 کو شروع ہونے والے ریکارڈ توڑنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نویں مرتبہ ایسا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ مونڈو کا لگاتار دوسرا اولمپک گولڈ میڈل ہے۔ اس ایونٹ میں امریکا کے سیم کینڈرکس نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ یونان کے ایمانولی کارالیس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ڈوپلانٹس نے 2020 میں ایک سلسلہ شروع کیا اور لگاتار 8 بار ریکارڈ توڑا۔

مونڈو نے پہلے ہی ایونٹ میں 6.10 میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ جیت لیا تھا، لیکن اس نے عالمی ریکارڈ بنانے کے مقصد سے بار کو اونچا کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ پہلی ہی کوشش میں  ناکام رہا ، 24 سالہ نوجوان اپنی دوسری کوشش میں بھی کامیاب نہ ہوسکا  لیکن مونڈو اپنی آخری کوشش میں کامیاب ہوا اور ایک شاندار کامیابی کا جشن مناتے ہوئے گرجنے لگا۔

Watch Live Public News