ویب ڈیسک: پی سی بی نئے ڈومیسٹک سیزن کا اعلان،نئےڈومیسٹک سیزن میں 210 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے360 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیئے تھے،25-2024 سیزن میں صرف 150 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائےگا، 150 کھلاڑی چیمپئنز کپ کے تینوں فارمیٹس میں شامل ہوں گے، چیمپئنز کپ سے ہٹ کرکھیلنے والے کسی کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملے گا، کھلاڑیو ں کے سینٹرل کنٹریکٹ اور میچ فیس اور میچز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔
پی سی بی نے دعوی کیا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی وجہ سے کھلاڑیوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوگا، نئے ڈومیسٹک سیزن میں کیٹگری 1 والے کھلاڑی کو ماہانہ 550,000 روپےملیں گے، کیٹگری ٹو 400000 روپے،کیٹگری تھری والے کھلاڑیوں کو 250,000 روپے ماہانہ روپے ملیں گے۔
کیٹگری 1 میں40، کیٹگری 2 میں 50 اور کیٹگری 3 میں 60 کھلاڑی شامل ہیں، گزشتہ سیزن میں اے پلس سے ایف کیٹیگری کوتین لاکھ سے 50 ہزار روپے ملتے تھے،نئے ڈومیسٹک سیزن میں سینٹرل کنٹریکٹ کے کیٹگریز میں بھی کمی کر دی گئی۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 7 کی بجائے صرف 3 کیٹگریز رکھی گئی ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنےوالےکھلاڑیوں کے میچ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا،ریڈ بال کی میچ فیس 2 لاکھ، ون ڈے کی 1 لاکھ 25 ہزاراور ٹی ٹوئنٹی کی 1 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔
گزشتہ سیزن میں ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے بالترتیب 80,000 اور 40000 میچ فیس تھی، ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے کنٹریکٹس پر کھلاڑیوں میں اضطراب پایا جارہا ہے، نئے کنٹریکٹ میں کس کا نام آئے گا، کھلاڑیوں نے پی سی بی پر نظریں جما لیں۔