(ویب ڈیسک ) امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے منیسوٹا کے گورنر ٹم والز کو بطور نائب صدارتی امیدوار منتخب کر لیا۔
کملا ہیرس نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں نے ٹم والز بطور نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا ہے۔ ایک گورنر، کوچ، استاد اور ایک سابق فوجی کے طور پر انہوں نے اپنے جیسے خاندانوں کیلئے ڈیلیور کیا ہے۔
ٹم والز ایک سابق استاد اور امریکی فوج کے نیشنل گارڈ کے رکن ہیں۔
والز نے بیان میں کہا کہ انتخابی مہم میں کملا ہیرس کے ساتھ شامل ہونا "زندگی بھر کا اعزاز" ہے۔
ادھر ٹرمپ کیمپئن ٹیم نے منیسوٹا گورنر ٹم والز کے بطور ڈیمو کریٹک نائب صدارتی امیدوار انتخاب پر تنقید کی ہے۔انہوں نےٹم والزکو بائیں بازو کا انتہاپسند قرار دے دیا۔
ڈونلد ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کے مطابق ٹم والز لوگوں کو اپنی حقیقت نہیں بتائیں گے تو ہم بتا دیں گے۔ کملا ہیرس کی طرح ٹم والز بھی خطرناک لبرل انتہاپسند ہیں۔