این آر او ون قوم کوبہت مہنگاپڑا، عمران خان

این آر او ون قوم کوبہت مہنگاپڑا، عمران خان
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این آر او ون اس قوم کو بہت مہنگا پڑا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دو بدمعاش خاندانوں اور ان کے ساتھیوں کی لوٹ مار نے 10 سال میں قرض چار گنا تک بڑھا دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز کو استثنیٰ دیا جا رہا ہے جو دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔