پبلک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن کی اداکارشان کے گھر آمد، وفاقی وزراء کا اداکارہ شان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن نے اداکارشان کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں وفاقی وزراء نے اداکارہ شان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اداکارہ نیلو ایک باصلاحیت اداکارہ اور فلمی دنیا کا بڑا نام تھیں، فلمی صنعت کی ترقی میں انہوں نے اپنا اہم کردار ادا کیا، ان کی وفات فن کی دنیا کا بڑا نقصان ہے، اپنے فن کی صورت میں اداکارہ نیلو زندہ رہیں گی۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حیسن کا کہنا تھا کہ نیلو بیگم ایک لیجنڈ اداکارہ تھیں، انہیں لازوال اداکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔