ابن العربی کے کردار سے متاثر خاتون نے اسلام قبول کرلیا

ابن العربی کے کردار سے متاثر خاتون نے اسلام قبول کرلیا

پبلک نیوز: ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے کردار ابن العربی سے متاثر ہو کر امریکہ کی خاتون نے اسلام قبول کرلیا، اسلام قبول کرنے کے بعد خاتون نے اپنا نام خدیجہ رکھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام قبول کرنے والی خاتون کی عمت 620 سال ہے اور خاتون کا تعلق امریکہ کی ریاست وسکونسن سے ہے۔ اسلام قبول کرنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کے کردارابن العربی کے ایمان افروز پیغامات نے میری زندگی بدل دی ہے۔

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کافی بار قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھا جس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا تھااسلام قبول کرنے والی خاتون نے بتایا کہ میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو کئی بار دیکھ چکی ہوں۔

اس سے قبل اسلام قبول کرنے والی خاتون نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اب جلد ترکی کا دورہ کریں گی اور وہیں رہائش رکھنے کا کا اردہ رکھتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔