مارول کی 'ڈیڈ پول اینڈ وول ورین' امریکی باکس آفس پر چھا گئی

مارول کی 'ڈیڈ پول اینڈ وول ورین' امریکی باکس آفس پر چھا گئی

ویب ڈیسک: مارول اسٹوڈیوز کی سپر ہیرو فلم 'ڈیڈ پول اینڈ ول ورین' ریلیز ہوتے ساتھ ہی امریکی باکس آفس پر چھا گئی ہے۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ پر امریکہ سے 20.5 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

فلم کے ڈسٹری بیوٹر 'والٹ ڈزنی' نے اتوار کو جاری بیان میں کہا کہ ڈیڈ پول اینڈ ول ورین رواں برس کی سب سے بڑی اوپننگ ہے۔

اس سے قبل رواں برس جون میں ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم 'انسائیڈ ٹو' نے پہلے ویک اینڈ پر 15.4 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔ڈزنی کے مطابق فلم نے بین الاقوامی مارکیٹ سے 23.3 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا ہے۔

'ڈیڈ پول اینڈ ول ورین' نے امریکہ اور دنیا بھر سے مجموعی طور پر 43.83 کروڑ سے زائد امریکی ڈالرز کمائے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کو سنیما مالکان کے لیے خوش آئند سمجھا جا رہا ہے، کیوں کہ گزشتہ برس ہالی وڈ اداکاروں اور لکھاریوں کی ہڑتال کی وجہ سے کئی بڑی فلمیں تاخیر کا شکار ہوئی تھیں۔ 'ڈیڈ پول اینڈ ول ورین' مارول کی پہلی آر ریٹڈ فلم ہے۔ آر ریٹڈ فلمیں وہ ہوتی ہیں جو تشدد اور نامناسب زبان اور مواد کی وجہ سے بچوں کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔

اس فلم میں اداکار رائن رینولڈز نے ڈیڈ پول کا کردار ادا کیا ہے جب کہ اداکار ہیو جیک مین نے ول ورین کا کردار نبھایا ہے۔

امریکی باکس آفس پر ٹاپ 10 فلمیں

امریکہ کے باکس آفس پر اس وقت فلم 'ڈیڈ پول اینڈ ول ورین' تو پہلے نمبر پر ہے۔ ٹاپ 10 میں اور کون سی فلمیں شامل ہیں جانتے ہیں۔

1۔ ڈیڈ پول اینڈ ول ورین (20.5 کروڑ ڈالرز)

2۔ ٹوئسٹرز (3.53 کروڑ ڈالرز )

3۔ ڈسپکیبل (1.42 کروڑ ڈالرز)

4۔ انسائیڈ آؤٹ ٹو (83 لاکھ ڈالرز)

5۔ لونگ لیگز (68 لاکھ ڈالرز)

6۔ آکوائٹ پلیس: ڈے ون (30 لاکھ ڈالرز)

7۔ بیڈ بوائز: رائیڈ اور ڈائی (13 لاکھ 30 ہزار ڈالرز)

8۔ دی فیبیولس فور (10 لاکھ ڈالرز)

9۔ فلائے می ٹو مون (ساڑھے سات لاکھ 50 ہزار ڈالرز)

10: رائن (تین لاکھ 78 ہزار ڈالرز)

Watch Live Public News