فلم ’’انڈیاناجونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم ’’ فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام 

فلم ’’انڈیاناجونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم ’’ فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام 

ویب ڈیسک:(علی رضا)   فلم ’’ انڈیاناجونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم ’’ میں اداکار ہیریسن فورڈ کی طرف سے پہنے جانے والا مشہور ومعروف فیڈورا ہیٹ 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں نیلام ہوگیا۔

پروپ اسٹور  کی طرف سےکئے گئے اعلان  میں کہا گیا ہے کہ 1984 کے "انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم" میں  ہیریس فورڈ کی طرف سے پہنے جانے والا فیڈورا ہیٹ جو ان کی شناخت سمجھا جاتا ہے کی قیمت $250,000 اور $500,000 کے درمیان متوقع تھی۔

یہ فیڈورا  ہیٹ  مرحوم اسٹنٹ پرفارمر ڈین فیرانڈینی کے ذاتی ذخیرے سے آیا ہے، جس نے اسے ہیریسن  فورڈ  کو پہننے کے لئے دیا تھا۔

 یہ فیڈورا ہیٹ لندن میں قائم  ہربرٹ جانسن ہیٹ کمپنی کی طرف سے تخلیق کیا گیا ہے، یہ سیبل رنگ کے خرگوش سے بنا ہے.

 پروپ اسٹور کی پریس ریلیز کے مطابق فروخت ہونے والی دیگر اشیاء میں 1983 کی "ریٹرن آف دی جیڈی" کا ایک امپیریل اسکاؤٹ ٹروپر کا سفید "بائیکر اسکاؤٹ" ہیلمٹ شامل ہے، جس کی قیمت $315,000 تھی، اور 1996 کی فلم "سکیم" میں ستاروں کا پہنا ہوا بھوت کا لباس جو $270,900 میں فروخت ہوا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر