پاکستان میں کورونا کے مزید 4874 کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے مزید 4874 کیسز رپورٹ
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30افراد انتقال کر گئے اور 4874 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56051 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4874 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 30 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.7 فیصد رہی۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29478 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5766 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 لاکھ 39 ہزار 498 ہو گئی ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔