2024  کےامتحان کا نتیجہ نہیں آیا اور 2025 کے امتحان کا اعلان کر دیا گیا، طلبہ پھٹ پڑے

2024  کےامتحان کا نتیجہ نہیں آیا اور 2025 کے امتحان کا اعلان کر دیا گیا، طلبہ پھٹ پڑے

(ویب ڈیسک ) طلبہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے سی ایس ایس کا امتحان ایک مشکل پیپر ہے ،  اس امتحان میں پاسنگ ریشو دو فیصد ہے ،  اس طرح جلدی میں امتحان لینا انتہائی غیر مناسب ہے ۔

ملک بھرسے سی ایس ایس امتحانات 2025 میں حصہ لینے والے طلباو طالبات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ایس ایس امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کئے بغیر 2025 سی ایس ایس امتحانات کے انعقاد پر خدشات اور نتائج کے اعلان تک امتحانات موخر کرنے سمیت مختلف مسائل پر بات کر رہے ہیں،ہماری چیف منسٹر حکومت اور سپریم کورٹ کے حجز سے درخواست ہے کے سی ایس ایس کے حوالے سے جو تبدیلی کی گی ہے ، اس پر طلبہ ڈپریشن کا شکار  ہیں ،جلد پیپر  لینا انتہائی غیر مناسب اقدام ہے۔

طلبہ نےپریس کانفرنس میں کہا کہ   طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے سی ایس ایس کا امتحان ایک مشکل پیپر ہے ،  اس امتحان میں پاسنگ ریشو دو فیصد ہے ،  اس طرح جلدی میں امتحان لینا انتہائی غیر مناسب ہے ،  2024 میں امتحان کا نتیجہ نہیں آیا اور 2025 کے امتحان کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ    ماضی کے سی ایس ایس امتحانات کے نتائج کسی امیدوار کی تیاری کی حکمت عملی اور مستقبل کی کوششوں میں بہتری کے لیے اہم کردار  ادا کرتے ہیں،  اسی وجہ سے ایف پی سی سی آئی عام طور پر نتائج کا اعلان  اکتوبر میں کرتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ   29 اور 30 سال کے امیدوار سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہیں ،  یہ مسئلہ ایک دو لوگوں کا نہیں ہزاروں افراد کا ہے ،ہزاروں افراد کا مستقبل داؤ پر لگ گیا حکومت اس حوالے سے طلبہ کی مدد کرے۔ 

طلبہ نے مزید کہا کہ   ہم بلوچستان، سندھ اور پنجاب سے درخواست کرتے ہیں اس معاملے کا نوٹس لیں اور طلبہ کو ریلیف دیں۔

Watch Live Public News