غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں عمران خان فوری استعفیٰ دیں،مریم نواز

غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں عمران خان فوری استعفیٰ دیں،مریم نواز
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں انکشافات کیے گئے ہیں.نالائقی، نااہلی، کرپشن ،جھوٹ مار ، غیر قانونی فنڈنگ یہ ہے آپ کا برینڈ.برینڈ کھل کر سب کے سامنے آچکا ہے،اب انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا. پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق پی ٹی آئی کے 26اکاونٹ تھے. 18کاونٹ ایکٹو تھے ، پی ٹی آئی نے صرف 4ڈکلیئر کیے.اگر انہوں نے چوری نہیں کی تھی تو تلاشی کیوں نہیں دے رہے تھے.آپ نے تلاشی دی نہیں زبردستی تلاشی لی گئی.انہیں امریکہ ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور کینڈا سے فارن فنڈنگ ملی. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کمپنی سے فنڈنگ نہیں لی جاسکتی.انہوں نے دبئی کی کرکٹ کمپنی سے 2.1ملین ڈالر کی فنڈنگ لی.عمران خان نے رشوت کو ڈونیشن کا نام دیا.عمران خان پہلے آدمی ہیں جنہوں نے رشوت کو ڈونیشن کا نام دیا.آج بھی بی آر ٹی کا احتساب نہیں کرنے دیا جارہا. غیر قانونی فنڈنگ کے جرم میں عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں.عوام چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کے رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں. انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دباو سے انکار کیااور رپورٹ جاری کی.الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ انہیں قانون کے مطابق سزا دے.وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں بھی انصاف کا بول بالا ہو.اپوزیشن کو چاہیے کہ ان کے جھوٹ کو قوم کے سامنے رکھے .پہلے تو مجھ سے معذرت کی جائے کہ میرا فون کیوں ٹیپ ہوا.پاکستان کے دو شہری آپس میں کیا گفتگو کرتے ہیں، اس کا مجھے جواب نہیں دینا۔ ایک نجی چینل کو میری گفتگو کیوں لیک ہوئی، پہلے اس کا جواب دیا جائے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کی کوئی ٹیپ ریکارڈ نہیں کی، قدرت کا اپنا طریقہ ہے، خود سامنے آجاتی ہے۔ میری ذاتی گفتگوکا ان کی آڈیوز سے موازانہ نہ کیا جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔