امریکہ میں ایک ہی دن 6لاکھ اومی کرون کیس ریکارڈ

امریکہ میں ایک ہی دن 6لاکھ اومی کرون کیس ریکارڈ
پبلک نیوز: امریکا اور یورپ میں اومی کرون سے کورونا کیسز کا سیلاب آگیا۔ امریکا میں ایک روز میں ریکارڈ 6 لاکھ 77 ہزار نئے کیسز سامنے آئے۔ ایک ہزار 770 اموات ہوئیں، فرانس میں پہلی بار ایک دن میں 3 لاکھ 32 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار، اسپین میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔ اٹلی میں ایک روز میں ایک لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔ ارجنٹائن میں 95 ہزار اور بھارت میں 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ پانچ روز میں دنیا بھر میں ایک کروڑ کے قریب کیسز ریکارڈ سامنے آئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے بچنے کے لیے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کی نئی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے ابھی دنیا پوری طرح نمٹ نہیں پائی کہ فرانس میں ایک اورنئی قسم دریافت ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرز اور سائنسدانوں نے اس نئی قسم کا نام آئی ایچ یو رکھا ہے۔ جو اب تک ایک درجن سے زیادہ افراد کو متاثر کر چکا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔