’بچے سوشل میڈیا کے بجائے پڑھائی پر توجہ دیں‘

’بچے سوشل میڈیا کے بجائے پڑھائی پر توجہ دیں‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) شفقت محمود نے کہا ہے کہ امتحانات ہر حال میں ہونگے، بچے سوشل میڈیا کے بجائے پڑھائی پر توجہ دیں اور امتحانات دیں اب معاملہ سر پر آگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلباو طالبات کے لیے آن لائن سسٹم بنایا ہے،پاکستان میں32تعلیمی بورڈز ہیں، طلبا و طالبات آئن لائن درخواست اور فیس جمع کرا سکتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آن لائن سسٹم بچوں کی سہولت کےلیےانقلابی اقدام ہے،تمام تعلیمی بورڈز کی مشاورت سے آئن لائن سسٹم متعارف کرایا.

واضح رہے کہ طلبہ کی جانب سے امتحانات کینسل کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا ہے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے. طلبہ نے وزیراعظم سے امتحانات کینسل کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔