” عمرانی ٹولے نے پاکستان کی ترقی کو بریک لگا دی “

” عمرانی ٹولے نے پاکستان کی ترقی کو بریک لگا دی “
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی بیس سالوں سے”ن“سے ”م“اور ”ش“نکالنے کی کوششیں ہورہی ہیں، پاکستان اس وقت عجیب و غریب بحرانوں کا شکار ہے ہم اس فسادی ، لوٹوں اور ٹھگوں کے ٹولے سے عوام کی جان چھڑوایں گے۔ ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لیکن فکر نہ کریں اب ”تحریک انصاف کی ”ت”اور ”پ “نکلنے والی ہے،پی ٹی آئی ایک ”تانگہ “پارٹی ہے اس کا حشر بھی (ق) لیگ والا ہوگا،محترمہ پاکستان میں کونسی ترقی ہورہی ہے جس کی راہ میں ہم رکاوٹ بن رہے ہیں،پاکستان میں ترقی نہیں ہر شعبے میں تنزلی اور ابتری کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن پاکستان کو عمرانی ٹولے نے بریک لگادی ہے،نالائق کپتان اور کے نکمے وزراء ملک کا انجن ایسا کھولا انجن ایجاد کرنے والا بھی اس کو بند نہیں کرسکتاہے،پاکستان اسوقت عجیب و غریب بحرانوں کا شکار ہے،پی ڈی ایم اس فسادی ٹولے ، جنم جنم کے لوٹوں اور ٹھگوں سے نجات دلائے گی۔ مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ بزدار حکومت نے لوکل گورنمنٹ پہ شب خون مارنے کے بعد دو سالوں میں لوکل گورنمنٹ میں چھ ترمیمیں کرکے بھی جاندار ایکٹ نہیں بناسکی،قانون سازی ،پالیسی سازی اوراصلاحات سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں،پی ٹی آئی کا سونامی صرف تباہی،بربادی اورمہنگائی کے تحفے دے کر جائے گا۔

Watch Live Public News