اردو کے معروف افسانہ نگار اور صحافی مسعود اشعر کے انتقال پر دُکھ ہوا۔ انہوں نے کبھی قلم کی حرمت پر سمجھوتا نہیں کیا، وہ آزادی صحافت کے علمبردار تھے۔ اُن کی صحافتی اور ادبی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی اُن کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل دے۔ آمین۔ pic.twitter.com/MbiZNNQ08u
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) July 6, 2021
لاہور(ویب ڈیسک) معروف ترقی پسند ادیب دانشور اورصحافی مسعود اشعر انتقال کرگئے. ان کے انتقال پر ملک کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے. نامور افسانہ نگار کالم نگار اور صحافی مسعود اشعر سوموار کے روز حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 91 برس تھی ۔ وہ روزنامہ جنگ سے بطور کالم نگار طویل عرصہ وابستہ رہے، مسعود اشعر کو ان کی ادبی خدمات پر 2015ء میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ ملک کی سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے اس کے انتقال پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے.