(ویب ڈیسک ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قریبی دوست انتقال کر گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی بزنس مین اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی دوست عمران چودھری دبئی میں انتقال کر گئے ہیں ۔
مرحوم کے اہلخانہ کا ہے کہ عمران چودھری کئی روز سے بیمار تھے اور دبئی کے مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،آج صبح وہ انتقال کر گئے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جب بھی دبئی جانا ہوتا تھا تو وہ عمران چودھری کے گھر ہی قیام کرتے تھے۔