سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق سادہ لباس اہلکار ہوٹل پہنچے اور حلیم عادل شیخ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ حلیم عادل شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کس ادارے کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، ابھی اس بارے میں علم نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔ https://twitter.com/EjazChaudhary/status/1544497747788709890?s=20&t=lEq4H7lr1xPsrcc2HfEpWQ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حلیم عادل شیخ کیخلاف مبینہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی۔ خدشہ ہے کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے۔ کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں سادہ لباس اہلکار ان کو اپنے ساتھ لے جا رہے ہیں۔ https://twitter.com/ayesha_haleem/status/1544467997582102528?s=20&t=lEq4H7lr1xPsrcc2HfEpWQ فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر سادہ لباس افراد ہوٹل میں داخل ہوتے ہیں تاہم بعد ازاں ہوٹل کی لابی میں حلیم عادل شیخ کو ان افراد کے ساتھ جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹویٹر پیغام میںکہا ہے کہ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا اس ملک میں کوئی ایسا ادارہ ہے جو مجھے بتا سکے کہ میرے والد کہاں ہیں یا انہیں کون لے کر گیا ہے؟ ان کو لاہور میں ان کے ہوٹل سے رات 3:30 بجے سویلین لباس میں ملبوس افراد نے اٹھایا، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ اس وقت کہاں ہیں؟ https://twitter.com/ayesha_haleem/status/1544498216141561856?s=20&t=lEq4H7lr1xPsrcc2HfEpWQ