عمران ریاض خان کو مختلف کیسز میں گرفتار کیا گیا، پنجاب حکومت

عمران ریاض خان کو مختلف کیسز میں گرفتار کیا گیا، پنجاب حکومت
پنجاب حکومت نے صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری بارے موقف دیتے ہوئے کہا ہے ان کیخلاف صوبے میں مختلف مقدمات درج ہیں، ان کے تحت ہی ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، بلکہ ان کی گرفتاری پنجاب کی حدود سے کی گئی کیونکہ اسی صوبے میں ان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ https://twitter.com/Ali_MuhammadPTI/status/1544415900207652868?s=20&t=7XjiBs5d02EsPqYUNghC6g ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کیخلاف صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں ایک ایف آئی آر درج ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ رات پی ٹی آئی کی سپورٹ کرنے والے اینکر عمران ریاض خان کو اٹک ٹول پلازہ سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا۔ https://twitter.com/sheikhhananpti/status/1544385189580886021?s=20&t=7XjiBs5d02EsPqYUNghC6g عمران ریاض خان کی گرفتاری پر ان کے ساتھی صحافیوں اور پی ٹی آئی کی قیادت نے شدید مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف نے اس گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کے وقت کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جبکہ عمران ریاض خان کو رہا کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔ ایک ویڈیو میں عمران ریاض خان کو حوالات کی سلاخوں کے پیچھے دیکھا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔