ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا، نوٹیفکیشن جاری

ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئےہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی ہے کہ حفاظتی ہیلمٹ پہنے بغیر بائیکرز/ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہیں ملے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرول دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ماہانہ سینکڑوں افراد شہر میں بغیر ہیلمٹ حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کے باعث حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔عوامی مفاد کے لیے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار افراد ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔