عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستانی موقف تسلیم کر لیا

عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستانی موقف تسلیم کر لیا
کشن گنگا ڈیم پر عالمی ثالثی عدالت نے بھارتی موقف مسترد کر دیا۔ بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھائے تھے، عالمی ثالثی عدالت نے دونوں فریقین کے موقف کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ۔ عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی موقف کی حمایت میں کیس کو قابل سماعت قرار دے دیا ۔کیس کے قابل سماعت قرار دیے جانے کے بعد جلد باقائدہ سماعت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ کشن گنگا ڈیم پر بھارت نے 2007 میں کام کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے 2007 میں عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا، کشن گنگا ڈیم پر کام کے آغاز سے پاکستان میں پانی کی رسد بری طرح متاثر ہوئی تھی، پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائی پانی کی تقسیم سندھ طاس معاہدے کے تحت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔