کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار اور رقم کی فراہمی میں تیزی

کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار اور رقم کی فراہمی میں تیزی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی حکومت نے نوجوانوں میں 10 ارب روپے کی تقسیم کا ہدف مکمل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اب تک 11 ہزار نوجوان مرد اور خواتین میں رقم کے چیکس تقسیم کیے گئے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام نے کیسے عام افراد کی زندگی اور گھر کے حالات بدل رہا ہے؟سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے ایک ڈاکومینٹری جاری کر دی

گوجرانوالہ کے رہائشی گلزار احمد نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعہ روزگار حاصل کر لیا۔ گلزار احمد نے کہا کام کی تلاش میں بہت عرصے سے بے روزگار تھا، مشکل سے ایک نوکری ملی لیکن کورونا وباء کے دوران اس سے بھی ہاتھ دھونا پڑا، آخری امید کے طور پر کامیاب جوان پروگرام میں اپلائی کیا تو 9 لاکھ روپے کی رقم مل گئی، یقین نہیں تھا کہ مجھ جیسے شخص کو بھی بغیر سفارش رقم مل سکے گی، اب اپنی گاڑی چلا کر اچھی کمائی کر رہا ہوں، والدین کا سہارا بننے پر خوشی ہے، بغیر کسی سفارش اور ضمانت کےکاروبار کیلئے قرض مل گیا، وزیراعظم اور کامیاب جوان کی ٹیم کی شکرگزار ہوں کہ روزگار حاصل کرنے میں مدد کی۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا وزیراعظم کی سرپرستی میں کمزور طبقے کی خوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 10 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے، بلا تفریق میرٹ پر تمام طبقات کو قرض کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ بنیادی مقصد کمزور اور پسے ہوئے طبقات کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ آئندہ چند روز میں جاری قرض کی تفصیلات عوام کے سامنے لاوں گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔