لاہور ( ویب ڈیسک ) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے معیشت اور مایوسی کے بدل چھٹ رہے ہیں اور اپوزیشن کی مایوسی اور بے بسی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی معیشت سے مایوسی کے چھٹتے بادل اپوزیشن کی مایوسی اور بےبسی میں اضافہ کررہے ہیں، بلاشبہ حکومتی فیصلوں اور پالیسیز پر تعمیری تنقید اپوزیشن کا حق ہے، موجودہ اپوزیشن ذہنی پستی کی نئی حدوں کو چھوتی نظر آرہی ہے۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1401402955371270144ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ کپتان کی قیادت میں معاشی و سفارتی محاذ پر ملنے والی تاریخی کامیابیاں اپوزیشن کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے، پاکستان کا موقف وزیراعظم عمران خان کی آواز میں دنیا بھر میں سنا جاتا ہے، کرپٹ اپوزیشن ٹولہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، عوام کرپٹ اپوزیشن ٹولے کے جھانسوں سے بہت دور جاچکے۔