نیو یارک ( ویب ڈیسک ) امریکہ کے ایک جہاز میں کاک پٹ پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ٗ جہاز کے عملے نے مسافروں کے ساتھ مل کر’’فسادی‘‘ شخص کو کاک پٹ کے سامنے باندھ دیا اور جہاز کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی ایئر لائن ڈیلٹا کی فلائٹ 386 لاس اینجلس سے نیشولی جا رہی تھی جب ایک لمبے بالوں والے شخص نے کاک پٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی مگر اس سے پہلے کہ وہ کوئی خطرناک عمل کرتا جہاز کے عملے اور مسافروں نے مل کر اسے زمین پر گرا دیا اور اس کے ہاتھ پائوں باندھ دئیے ٗ فسادی مسافر اس عمل کے دوران بلند آواز میں نعرے بھی بلند کر رہا تھا ’’ اس جہاز کو روکو‘‘۔عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص اچانک اپنی سیٹ سے بھاگ کر کاک پٹ میں گھس گیا اور دروازہ بجانے لگا اور ساتھ ساتھ نعرے بازی بھی کرنے لگا ٗ یہ ایک خوفناک منظر تھا لیکن اس سارے واقعہ میں فلائٹ اٹینڈنٹ نے قابل تعریف کردار ادا کیا ۔https://twitter.com/jesscribe/status/1400957797831905281فسادی مسافر کو باندھ کر کاک پٹ کے سامنے لٹا دیا گیا جبکہ طیارے کو ہنگامی حالت میں نیو میکسیکو کے ایئر پورٹ پر اتارا گیا جہاں پر اس شخص کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا ٗ طیارے میں کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن مسافروں کو دوسرے طیارے کی روانگی تک پانچ گھنٹے تک البوبورک میں گزارنے پڑے۔