وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکی شان میں کی گئی گستاخی کی شدید مذمت کرتی ہوں، حرمت رسولﷺ پر ہر مسلمان کی جان و مال قربان ہے، گستاخانہ بیان بی جے پی کی انتہاپسندانہ اور بیمار سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حضرت محمدﷺ دنیا کے تمام انسانوں کے لیے رحمت بن کر آئے. ادھر سیاسی حریف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراطلاعت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال میں ذاتی مفادات کیلئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیاگیا، یہ صرف گھڑی اور انگوٹھی کا معاملہ نہیں، عمران خان،بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کاگٹھ جوڑ ذاتی مفاد کے حصول کیلئے تھا، گزشتہ4سال مافیا اپنی جیبیں بھرتے رہے اور عوام کی جیبیں خالی ہوتی رہیں، عمران خان نے وزیراعظم آفس کو ذاتی مفادات اور الزامات کیلئے استعمال کیا، عمران خان نے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں. وزیراطلاعات نے کہا عمران خان الیکشن چاہتے ہیں تواسپیکرکے پاس استعفوں کی تصدیق کیلئے کیوں نہ گئے، عمران خان الیکشن بھی چاہتے ہیں لیکن اسمبلی کی مراعات بھی نہیں چھوڑنا چاہتے، 2018میں لوگوں کے پاس روزگارتھا،لوڈشیڈنگ صفرتھی، عمران خان نےدوست ملکوں کو ناراض کیا اور انکے منصوبے بندکردیئے، عمران خان شہبازشریف کاترکی میں شانداراستقبال دیکھ کرحواس باختہ ہیں، ملک اور عوام کے مفاد کیلئے اشتہارات دینا حکومت کا استحقاق ہے، گزشتہ حکومت 4سال میں3ارب29کروڑ روپے کے اشتہارات دے کرگئی، عمران خان دور کے اشتہارات کے پیسے ہم مالکان کو اداکررہے ہیں.